آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کراچی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آٹے اور چاول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ چاول کی مختلف اقسام 20 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود روزمرہ استعمال کی اشیا سستی ہونے کے بجائے مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر مارکیٹ کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں آٹا، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close