فیول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 15 پیسے کمی کر دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران کمرشل طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں یہ تیسری مرتبہ کمی کی گئی ہے، جس سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close