ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو

لاہور: شہر میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں خصوصاً رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، جبکہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کے دعوے تاحال مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔

ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو صارفین کے ماہانہ بجٹ پر بھی اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث روزانہ کی آمدن سے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، کیونکہ مہنگی ایل پی جی نے بالخصوص کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close