سیلاب نے تباہی مچا دی؛ مکانات، فصلیں، باغات اور گاڑیاں بہہ گئیں

چلاس: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں کلاڈ برسٹ کے بعد آنے والے شدید سیلاب نے وادی تھور میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں مکانات، باغات، فصلیں، رابطہ پل اور گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

چلاس پولیس کے مطابق سیلابی ریلہ واپڈا کالونی میں بھی داخل ہو گیا، جہاں سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔ وادی تھور جانے والی مرکزی شاہراہ مختلف مقامات پر بند ہونے سے مقامی آبادی کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے اور نقصانات کا جامع سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ دیامر امتیاز احمد کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بند سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم شاہراہیں بند ہونے کے باعث ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close