بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل ہنگری کے علاقے کلی چاپ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق زلزلے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف علاقوں سے مزید نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






