پاکستان تحریکِ انصاف کی کامیابی، سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان میں 33 مقامی حلقوں سے 1047 اور مہاجرین کے 12 حلقوں سے 218 امیدوار شامل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اہم حکم جاری کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہوگی، جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت باقاعدہ رجسٹر کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close