فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علاقائی پیشرفت اور امن کے فروغ کے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں ایرانی صدر نے مذاکرات کو آگے بڑھانے سمیت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی اور علاقائی فریقین کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا بھی اعتراف کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close