امریکا سے مذاکرات کے دوران ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ایک جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ رابطے کو ملکی قوانین سے مشروط کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں جوہری پروگرام سے متعلق نیا معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ رابطے کو ملکی قوانین سے مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئی اے ای اے انسپکٹرز کی واپسی سے متعلق ایران نے فی الحال کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی سے تعاون ایرانی پارلیمنٹ اور نیشنل کونسل کے قوانین کے تحت ہی ہوگا۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں مستقبل میں ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا امکان رد نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آئی اے ای اے انسپکٹرز کو دوبارہ آنے کی اصولی منظوری دے چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





