تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خبر: یکم جولائی سے آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟

نئے فنانس بل میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبس متعارف کرا دیے گئے، جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ئے مالی سال کے فنانس بل کا حتمی مسودہ آج قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے نئے فنانس بل میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبس متعارف کرا دیے گئے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔.

نئے سلیب کے تحت سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

فنانس بل میں کہا گیا کہ 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ والوں کو 1 فیصد ٹیکس ، 12 سے 22 لاکھ روپے سالانہ والوں کو 6 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 11 فیصد ٹیکس، 22 سے 32 لاکھ روپے سالانہ والوں کو 1 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 20 فیصد ٹیکس (جو پہلے 23 فیصد تھا)۔

اس کے علاوہ 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ والوں پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 25 فیصد ، 41 سے 56 لاکھ روپے سالانہ والوں پر 5 لاکھ 41 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 29 فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

فنانس بل کے تحت 56 سے 70 لاکھ روپے سالانہ والوں پر 9 لاکھ 76 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 32 فیصد اور 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ والوں کو 14 لاکھ 24 ہزار روپے فکسڈ اور اضافی رقم پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close