موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر ہے کہ حکومت نے حدِ رفتار سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر سابقہ حدِ رفتار بحال کر دی ہے۔ موٹرویز پر کاروں اور ہلکی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
موٹرویز پر مسافر اور بھاری گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی کاروں، ہلکی گاڑیوں اور مسافر و بھاری گاڑیوں کے لیے سابقہ حدِ رفتار بحال کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق سابقہ حدِ رفتار کی بحالی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سہولت کے ساتھ حفاظت بدستور اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ حدِ رفتار اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور محفوظ سفر کے لیے رفتار پر قابو رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






