تمام افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ، ہائی الرٹ جاری

محرم الحرام کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں کے راستوں پر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی واسا نے تمام آپریشنل سٹاف اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

ایم ڈی واسا نے تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام مین ہولز کی چیکنگ اور خراب مین ہولز کی فوری مرمت بھی کی جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

محرم الحرام کے دوران واسا کے شکایتی مراکز اور ایمرجنسی سنٹرز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔ اس کے علاوہ تمام متعلقہ افسران اور عملے کو اپنے اپنے ٹاؤنز میں موجود امام بارگاہوں کے دورے کرنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ایم ڈی واسا کے مطابق تمام ٹاؤنز کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ مرکزی کنٹرول روم سے بھی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جلوسوں کے روٹس پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close