محکمہ موسمیات کا بڑا الرٹ

محکمہ موسمیات نے کل سے 20 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سے 20 جون کے دوران بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیش گوئی کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے چند علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی اور اس کے گردونواح میں اس دوران ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close