وزرا کے پیٹرول کوٹے سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزراء کے پیٹرول کوٹے میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ اور اسے 400 لیٹر سے کم کرکے 200 لیٹر ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے،کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں وفاقی وزراء کے پاس اب مراعات کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو 200 لیٹر پیٹرول کے کوٹے پر بھی اعتراض ہے تو اس حوالے سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔ تاہم حکومت پہلے ہی وزراء کی سہولتوں میں نمایاں کمی کر چکی ہے۔  اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close