چٹاگانگ: بنگلہ دیش کے کرکٹر نعیم حسن پر چٹوگرام میں پولیس کے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چٹوگرام میں پولیس نے نعیم حسن کو روکا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ نعیم حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے روکا گیا اور پولیس کا رویہ جارحانہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں نے ان پر چھڑی اور پلاسٹک پائپ سے تشدد کیا، اور ان کی شناخت ظاہر کرنے کے باوجود رویہ تبدیل نہیں کیا گیا۔
نعیم حسن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نعیم حسن بنگلہ دیش کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






