انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل، موبائل ڈیٹا اور براڈ بینڈ بند کر دیا گیا

آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل، موبائل ڈیٹا اور براڈ بینڈ بند کردیا گیا ۔

ڈی ایس ایل سمیت تمام نجی و سرکاری انٹرنیٹ سروسز بند، رابطے کا نظام شدید متاثر ہوگیا ۔تمام بڑی موبائل کمپنیوں کی سروسز معطل، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سکیورٹی خدشات اور احتجاجی کال کے پیش نظر انٹرنیٹ بند کیا گیا ۔

حکومت کی جانب سے موبائل فون سروسز بھی معطل، رابطے کے ذرائع محدود کردیے گئے۔ مختلف شہروں میں معمولات زندگی متاثر، کاروباری سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہیں ۔
شہریوں کو آن لائن بینکنگ، ایجوکیشن اور فری لانسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں مقیم افراد شدید پریشانی میں مبتلا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بند، معلومات کے تبادلے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کیے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close