امریکی ریسلنگ کے عظیم ستارے ہلک ہوگن کی موت سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور حکام نے ان کی موت کی وجہ بھی واضح کر دی ہے۔
ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جینی بولیا تھا، وہ جولائی 2025ء میں 71 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئر واٹر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلک ہوگن کی موت ایک طبی ہنگامی صورتحال (میڈیکل ایمرجنسی) کے نتیجے میں ہوئی اور اس میں کسی قسم کے مجرمانہ عمل یا سازش کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے، حکام نے موت کو قدرتی وجوہات کے تحت ہونے والی موت قرار دیا ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق ہلک ہوگن کی موت قدرتی بیماری (Compelling Natural Disease) کے باعث ہوئی، تحقیقات میں نہ تو کسی جسمانی تشدد کے آثار ملے اور نہ ہی زہریلے مادوں یا دیگر بیرونی عوامل کا کوئی ثبوت سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء میں ہلک ہوگن کو ان کی رہائش گاہ پر اچانک طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا، امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں سی پی آر دی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود انہیں صبح 11 بج کر 17 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
حکام نے یہ بھی تصدیق کی کہ ہلک ہوگن کی تیسری اہلیہ اس وقت گھر میں موجود تھیں جب ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






