35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ

35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کمیٹی ممبر بلال مندوخیل نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیرشادی شدہ خواتین شامل نہیں۔

بلال مندوخیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مددکی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جن کا کوئی نہیں ہوتا۔

اس پر بی آئی ایس پی حکام نے کہا کہ 35 سال سےبڑی عمرکی غیرشادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کررہےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close