شہر قائد کا موسم فی الحال شدید گرم ہے ماہ جون میں سورج آگ برساتا رہے گا یا بادل بارش برسائیں گے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
کراچی شہر کا موسم فی الحال شدید گرم ہے اور مئی کے آخری ہفتے سے جھلسا دینے والی گرمی کی شدت جون کے آغاز پر بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب ہے اور صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، تاہم حبس کے باعث گرمی اس سے کہیں زیادہ شدت کی محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جون کے موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت اسی طرح برقرار رہے گی جب کہ شہر میں فی الحال بارش کو بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






