افسوسناک خبر ، المناک حادثہ پیش آگیا

کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق سیسنا 206 طیارہ میٹا کے دارالحکومت ویلاویسین سیو سے لا ماکارینا جا رہا تھا کہ پرواز بھرنے کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثے کے فوراً بعد فضائی حادثات کی تحقیقات کے ادارے نے ہنگامی پروٹوکول نافذ کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کر دی۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تکنیکی شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close