امریکی صدر کے گزشتہ روز ایران کے ساتھ ایک شاندار معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس کے مندرجات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سرکاری میڈیا میں معاہدے کی تفصیلات کو جعلی خبریں قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران فوری طور پر اپنا رویہ تبدیل کرے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے سامنے آنے والی معاہدے کی شرائط کا اس تحریری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں جس پر دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق ہوا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے جو شرائط فیک نیوز میڈیا کو لیک کی ہیں ان کا تحریری طور پر طے شدہ معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔ ایران ایک غیر معزز فریق ہے۔صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے بشمول معاہدے کے حوالے سے جو دعویٰ کیا ہے وہ محض ایک کمزور اور افسوسناک بیان کے کچھ نہیں ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ ایران نیک نیتی سے مذاکرات پر یقین نہیں رکھتا۔
اپنے بیان کے اختتام پر امریکی صدر نے ایران کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ فوری طور پر اپنے معاملات درست کریں اور بہت جلد کریں۔
یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں ایران کا آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے، ایران کے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور یورینیم افزودگی جاری رکھنے کے مندرجات شامل ہیں۔
تاہم ٹرمپ نے ان تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات اصل معاہدے کی عکاسی نہیں کرتیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






