سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنسز میں کتنا کتنا اضافہ؟ بجٹ سے قبل بڑی خبرآگئی

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 200 فیصد اور ہاؤس رینٹ الاؤنسز میں 500 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی آمد سے قبل آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے ملازمین کے حقوق کے لیے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے۔

ایپکا کی مرکزی قیادت نے حکومت کو ایک سخت 6 نکاتی مطالبہ نامہ پیش کرتے ہوئے دو جون کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ایپکا کی جانب سے پیش کیے گئے 6 نکاتی ایجنڈے میں ملازمین کی مراعات کے حوالے سے انتہائی بھاری مطالبات شامل کیے گئے ہیں:
ایپکا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں فی الفور 200 فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ ہاؤس رینٹ (مکان کا کرایہ)، میڈیکل الاؤنس اور دیگر دفتری الاؤنسز میں 500 فیصد اضافہ کیا جائے۔

سرکاری اداروں کی ممکنہ نجکاری کے عمل کو فوری اور مستقل طور پر بند کیا جائے۔

حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ایپکا کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بدترین معاشی صورتحال اور مہنگائی کے طوفان نے سرکاری ملازمین اور کلرکوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

انہوں نےشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ “موجودہ دور میں جس رفتار سے مہنگائی بڑھی ہے، اس سے عام ملازم کی ‘ٹینشن’ میں 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، ان حالات میں موجودہ تنخواہوں پر گزارا کرنا اب ناممکن ہو گیا ہے، اس لیے حکومت کو ہمارے 6 نکاتی مطالبات بجٹ کا حصہ بنانے ہوں گے۔”

ایپکا نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے کل یعنی دو جون کو اسلام آباد میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ہے۔

ملک بھر سے کلرک اور سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جس کے باعث وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close