رواں ماہ کے آخر میں پاکستانیوں کو سرکاری چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ، اس حوالے سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال کے آغاز اور محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے تناظر میں رواں ماہ کے اواخر میں عام تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، قمری کیلنڈر کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق پہلی محرم الحرام جون کے وسط میں آنے کی توقع ہے۔
ابتدائی فلکیاتی حسابات کے تحت محرم الحرام کی سرکاری چھٹیاں 9 اور 10 محرم یعنی یومِ عاشور کو ہوں گی، موجودہ کیلنڈر کے لحاظ سے یہ عام تعطیلات 24 جون اور 25 جون 2026ء کو آنے کا قوی امکان ہے، تاہم ان تاریخ کا حتمی اور باضابطہ فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔
روایت کے مطابق، حکومتِ پاکستان کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس دوران تمام بڑے سرکاری و نجی دفاتر، بینک، اور تعلیمی ادارے (اسکول، کالج، یونیورسٹیاں) مکمل طور پر بند رہتے ہیں۔
سکیورٹی اور عزاداری کے جلوسوں کے روٹس کے پیشِ نظر مختلف شہروں اور حساس علاقوں میں کاروباری مراکز اور مارکیٹیں جزوی یا مکمل طور پر بند رکھی جائیں گی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون سروسز کی معطلی اور ڈبل سواری پر پابندی جیسے سکیورٹی پلانز بھی مرتب کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا حتمی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن چاند کی رویت کے فوراً بعد وزارتِ داخلہ کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






