خوشخبری ، مریم نواز کا ہزاروں روپے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کے لئے 10، 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیاہے۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز نے شدید گرمی میں بہترین کام کیا ، سب کو ہمارا سلام ، 60 ہزار مساجد، سینکڑوں عیدگاہوں اور قبرستانوں کو بھی صاف کیا گیا، پنجاب میں آلائشوں کی ممنوعہ مقامات پر صرف 200 خلاف ورزیاں سامنےآئیں، ورکرز کیلئے راشن کارڈ کا اجرا بھی شروع ہوگیا،جلدیہ عمل مکمل ہو جائےگا،ہر بندے کے منہ پر یہ لفظ ضرور ہے کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب نے کمال کردیا، وزیر اعلیٰ پنجاب خود مانیٹرنگ کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر بھی ستھرا پنجاب ٹرینڈنگ میں رہا ۔

ذیشان رفیق نے کہا 1لاکھ84ہزارورکرزنے72گھنٹےدن رات کام کرکےنئی مثال قائم کردی،40ہزار مشینری یونٹس،12ہزارلوڈررکشے،پک اپس نےآپریشن میں حصہ لیا،
عارضی کولیکشن پوائنٹس کی کلیئرنس کیلئے7ہزارسےزائدمشینری استعمال کی،6500مساجد،عیدگاہوں کی خصوصی صفائی دھلائی کےانتظامات کیےگئے،ایک کروڑ20لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگزمفت تقسیم کئےگئے،پنجاب بھرسے3لاکھ65ہزارٹن سےزائدآلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں،عیدکےپہلےروز1لاکھ25ہزارٹن ویسٹ ٹھکانےلگایاگیا،عید کے دوسرے روز 1 لاکھ 12ہزار ٹن ویسٹ اٹھایاگیا،عیدکےتیسرےروز70ہزارٹن سےزائدویسٹ ٹھکانےلگایاگیا، پنجاب میں4500عیدکیمپس ،7ہزارویسٹ کولیکشن کیمپس قائم کئےگئے، 1278اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں،41ہزارسےزائدشہریوں نےہیلپ لائن1139اورشہری ایپ پررابطہ کیا،
شدیدگرمی میں سُتھراپنجاب کی ٹیم اورانتظامی افسران متحرک رہے،صوبائی وزیر نے تمام کمشنرز،ڈی سیز،اےسیزاورماتحت عملےکوخراج تحسین پیش کیا ۔ ستھراپنجاب کےملازمین کےلیے10ہزارفی کس انعام دینےکااعلان کی ا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے1لاکھ84ہزارستھراپنجاب کےہیروزکوانعام دینےکااعلان کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close