حویلی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے حادثے میں 7 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ ٹریفک پولیس کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت جاری کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






