کیا میسی کا کیریئر خطرے میں ہے؟ میدان پر وہ خوفناک لمحہ

میامی: ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انجری سے متعلق خدشات نے فٹبال مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فٹبال لیگ کے ایک میچ میں انٹر میامی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیونل میسی کو کھیل کے دوران تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہوں نے خود متبادل کی درخواست کی اور میدان سے باہر چلے گئے۔

یہ واقعہ فلاڈلفیا یونین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پیش آیا، جہاں بارش کے باعث گیلا میدان کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہو رہا تھا۔

میچ کے 73ویں منٹ میں میسی کو اپنی بائیں ٹانگ کے پچھلے حصے کو پکڑتے دیکھا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر بلا لیا گیا۔ تاہم وہ ڈگ آؤٹ کی جانب جاتے ہوئے معمول کے انداز میں چلتے ہوئے دکھائی دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close