اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1521 روپے رہی، جو اس سے پچھلے ہفتے کے 1526 روپے کے مقابلے میں 0.33 فیصد کم ہے۔
اسی طرح جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1537 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے 1540 روپے کے مقابلے میں 0.16 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔
ادارے کے مطابق ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی کا رجحان جاری ہے، جبکہ 14 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھی شمالی علاقوں میں فی بوری قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






