کیا عید پر کھانا بن پائے گا؟ سوئی سدرن کا صارفین کے لیے اچانک بڑا اعلان

اسلام آباد: عید قربان کے موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے گیس سپلائی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آج (منگل) رات 3 بجے سے صبح 10 بجے تک گیس کی فراہمی بحال رہے گی، جبکہ دن کے باقی اوقات میں پہلے سے جاری شیڈول برقرار رہے گا۔

عید کے پہلے اور دوسرے روز گیس صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک فراہم کی جائے گی، جبکہ عید کے تیسرے روز گیس سپلائی صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

سوئی سدرن کے مطابق یہ خصوصی انتظامات عید کے دوران صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close