جنگی صورتحال، بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں کا دعویٰ

تہران: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران اب تک 7,200 سے زائد افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔

تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جس کے باعث عام شہریوں، خصوصاً بچوں اور خواتین کی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

ہلال احمر کے مطابق ان امدادی کارروائیوں میں ان کے کارکنان مسلسل متاثرہ علاقوں میں موجود رہے اور ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔

پوسٹ میں امدادی ٹیموں کی ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے، جس میں کارکنان کو متاثرین کو ملبے سے نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگی حالات کے دوران رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close