کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کو خبردار کر دیا۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سیف سٹی اور اے آئی مانیٹرنگ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈائون تیز کرنے پر زور دیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹس یا اصل میں ٹیمپرنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے، تمام ہیوی گاڑیوں میں ٹریکزر کی تنصیب کو یقینی بنانے کے لیے مہم چلائی گئی جس کی وجہ سے تقریباً 70 فیصد بڑی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کیے جا چکے ہیں۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے جس کے جلد مثبت نتائج موصول ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






