خوشخبری: عوامی مسائل کے حل کیلئے نئے منصوبے شروع

حویلی( پی آئی ڈی) 16 مئی 2026
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ حویلی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا محمود گلی پہنچنے پر پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا، جیالوں کی جانب سے زبردست نعرے بازی کی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان، عوامی نمائندے، سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی شہری بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی خدمت اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت کے مختصر عرصہ میں ہر علاقے میں تعمیر و ترقی دیکھی جا سکتی ہے۔ دورہ حویلی کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے مختلف اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں، جن سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close