انا للہ و انا الیہ راجعون ، اہم شخصیت انتقال کر گئے

 سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر انتقال کر گئے ہیں، جس پر طبی اور سرکاری حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ہارون جہانگیر ایک تجربہ کار اور ذمہ دار افسر تھے جنہوں نے محکمہ صحت میں اپنی خدمات کے دوران اہم کردار ادا کیا اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کیے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی، جبکہ نماز جنازہ اسرار مسجد ماڈل ٹائون میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی وفات سے محکمہ صحت ایک مخلص اور قابل افسر سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک نہایت خوش اخلاق اور محنتی شخصیت کے مالک تھے۔ مختلف سماجی و طبی حلقوں کی جانب سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close