امریکہ نے پاکستان کو سینکڑوں تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیئے

امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے مطابق نوادرات میں ہزاروں سال پرانی مٹی کی مورتیاں، گندھارا فن پاروں اور بدھ مت سے متعلق نایاب آثار شامل ہیں۔  نوادرات واپس کرنے کے لیے تقریب اسلام آباد میوزیم میں ہوئی۔  امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے نوادرات پاکستان کو واپس کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوادرات پاکستان کی تاریخ اور ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں اور اپنے اصل گھر واپس آگئے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے نوادرات سمگلنگ نیٹ ورکس سے برآمد کیے، گزشتہ 10 برس میں پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کرکے واپس کیے جاچکے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہے۔

سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی حکام نے نوادرات کی واپسی کو قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے نوادرات کی غیرقانونی سمگلنگ روکنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close