کراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کے بعد ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون نر گس عرف ملکہ کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی اور منشیات فروش نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا جو پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمہ ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ نر گس عرف ملکہ سے 60 لاکھ سے زائد مالیت کی 35 کلو 265 گرام چرس برآمد کی، ملزمہ اندرون سندھ سمیت شہر کے مختلف پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی خداداد قبرستان سواتی محلے میں کی گئی، گرفتار ملزمہ سے ایک لاکھ روپے زائد نقد رقم بھی برآمد کی۔
عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ منشیات کراچی کے مختلف مقامات اور پوش علاقوں میں فروخت کی جانی تھی، نر گس عرف ملکہ کے مزید ساتھی بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں، مزید ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






