خودکش دہشتگرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے لیاقت شہید کی قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے لیاقت شہید کیلئے ستارہ شجاعت کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر صدر مملکت نے لیاقت شہید کیلئے ستارہ شجاعت کی منظوری دی۔
صدر آصف علی زرداری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کرکے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا، لیاقت شہید کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی قوم کیلئے روشن مثال ہے،لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






