ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ,ن لیگ کے امیدواروں کو نوٹس جاری

گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ گلگت کے دوران انتخابات سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 7 امیدواروں اور رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ گلگت کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق اور این او سی کی شرائط کی خلاف ورزی کی گئی۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، ڈاکٹر محمد اقبال، عتیق الرحمان، محمد عالمگیر، رانا فرمان، حبیب اللہ اور شفیق الدین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close