پنجاب میں سب سے زیادہ طلبہ فیل ہونے کا ریکارڈ

اسلام آباد:   انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 میں 4 لاکھ سے زائد طلبا کے فیل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، سب سے زیادہ فیل ہونے والے طلبہ کا تعلق پنجاب سے ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کی جانب سے 2025 کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد طلبہ امتحانات میں ناکام ہوئے۔اعداد و شمار کے تحت سب سے زیادہ فیل ہونے والے طلبہ کا تعلق پنجاب سے ہے، جہاں 9 تعلیمی بورڈز میں 7 لاکھ 59 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان دیا جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد طلبہ فیل ہوئے۔خیبرپختونخوا کے 8 بورڈز میں 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، جن میں 53 ہزار سے زائد ناکام قرار پائے۔سندھ کے 6 بورڈز میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان دیا جبکہ 53 ہزار سے زائد طلبہ فیل ہوئے۔بلوچستان کے کوئٹہ بورڈ میں 54 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان دیا، جن میں 3 ہزار سے زائد ناکام ہوئے۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحان دیا، جن میں 17 ہزار سے زائد فیل ہوئے۔آزاد کشمیر میں بھی 48 ہزار سے زائد طلبہ نے امتحان دیا، جن میں 16 ہزار سے زائد ناکام قرار پائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close