گرمی یا بارشیں ، محکمہ موسمیات کی جانب سےاہم پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار سمیت ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے مقامی سطح پر موسم کی شدت میں عارضی کمی آ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی حصوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ہنزہ میں 3 ملی میٹر، میانوالی میں 2 ملی میٹر اور جوہرآباد میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سکرنڈ، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈعیدن اور حیدرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close