پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدید، سلمان اکرم راجا اور اہم رہنمامیں شدید تلخ کلامی

پاکستان تحریکِ انصاف کے اندرونی معاملات میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کور کمیٹی کے گروپ میں تنظیمی امور پر ہونے والی بحث اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور مبینہ طور پر گالم گلوچ تک نوبت پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے بعد سلمان اکرم راجہ نے کور کمیٹی کا گروپ چھوڑ دیا، جبکہ یہ تنازع پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق اختلافات کے باعث سامنے آیا۔

اس واقعے کے بعد پارٹی کے اندر کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم تاحال پارٹی قیادت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close