روزگار، تعلیم اور ہنر مندی—سیکرٹری اطلاعات نے نوجوانوں کے لیے بڑا پیغام دے دیا

مظفرآباد( پی آئی ڈی) 27 اپریل 2026سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محمد راشد حنیف سے ینگ پیٹریاٹس نیٹ ورک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 28 اور 29 اپریل کو حکومت آزادکشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں منعقد ہونے والے “جاب فیسٹیول” کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے نوجوانوں کے لیے روزگار و رہنمائی کے مواقع فراہم کرنے کے حوالہ سے فیسٹیول کو ایک مثبت اقدام قرار دیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نوجوانوں کو آگاہی، رہنمائی اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے سے متعلق اپنی سرگرمیوں بارے سیکرٹری اطلاعات کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری اطلاعات محمد راشد حنیف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، ان کی درست رہنمائی اور صلاحیتوں کا مثبت استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع، جدید تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات نے “جاب فیسٹیول” کے انعقاد کو ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوانوں کو نہ صرف معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتے ہیں۔ وفد میں صدر ینک پیڑیاٹس نیٹ ورک حمزہ کاٹل اور سیکرٹری کامران مغل شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close