ایک ساتھ تین چھٹیاں , عوام کیلئے بڑی خوشخبری

 ملک بھر میں یکم مئی کو مسلسل تین تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس میں یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدور کے طور پر سرکاری تعطیل بھی شامل ہے۔

یوم مزدور ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے اور اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ چونکہ اس سال یکم مئی جمعہ کے دن پڑ رہا ہے، اس لیے اس کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں ملیں گی۔ اس صورتحال نے خاص طور پر ملازمین، طلباء اور کاروباری افراد کے لیے ایک مختصر لیکن فائدہ مند وقفہ فراہم کیا ہے۔

شہری اس موقع کو سیر و تفریح، رشتہ داروں سے ملنے یا گھریلو کام کاج کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ سیاحوں کے پرکشش مقامات پر بھیڑ بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ بہت سے لوگ اس موقع کو مختصر سفر کے لیے اچھا وقت سمجھتے ہیں۔

ماہرین کا یوم مزدور کی حوالے سےکہنا ہے کہ یہ دن محنت کش طبقے کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں، جن میں مزدوروں کے حقوق اور مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close