لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررہوگئی۔5سال قبل دائرہونیوالی اس درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں 21 اپریل کو سماعت ہوگی،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو کاز لسٹ میں شامل کر دیا۔درخواست ڈاکٹر یاسمین راشد کے وزیر صحت ہونے کے دوران دائر کی گئی تھی جس میں ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود زیر التوا درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کا الزام ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس درخواست پر سماعت کریں گے، شہری سید حسنین مہدی نے 17 جون 2021 کو توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






