تہران: ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کی نئی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
کونسل کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں، تاہم تہران نے تاحال ان کا کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایران نے سخت مؤقف اختیار کر رکھا ہے، جبکہ پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ایرانی قوم کے مفادات کا ہر صورت بھرپور دفاع کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






