راولپنڈی: سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر راولپنڈی بارانی یونیورسٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کا مین کیمپس اور تمام ملحقہ ادارے 26 اپریل تک بند رہیں گے، جبکہ بندش کا اطلاق 18 اپریل سے 26 اپریل تک ہوگا۔ جامعہ میں فزیکل کلاسز معطل کر دی گئی ہیں اور تمام تدریسی عمل کو آن لائن موڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر ہاسٹلز میں مقیم تمام طلبہ کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ مزید برآں تمام اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






