اگر میری مداخلت نہ ہوتی تو اسرائیل تباہ ہو چکا ہوتا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کی مداخلت نہ ہوتی تو اسرائیل تباہ ہو چکا ہوتا۔ امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کسی حد تک متوازن رکھنا ہوگا۔

ٹرمپ کے مطابق وہ اسرائیل کو لبنان پر حملے سے روک سکتے ہیں اور اسرائیلی ان کی بات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ اگر مزید بڑھتی تو اس کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ سکتے تھے۔

اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسرائیلی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر نیتن یاہو سخت ناراض ہیں۔ ان کے مطابق بعض اسرائیلی وزرا کی جانب سے ٹرمپ پر تنقید غیر ضروری ہے اور امریکہ اسرائیل کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی لبنان پر بمباری کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد نے لبنان پر حملوں کے ردعمل میں سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کیا، جس کے باعث مذاکراتی عمل بھی ملتوی ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close