اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ماہرین کے مطابق زمین کی پرت تین بڑی پلیٹوں پر مشتمل ہے جن میں یوریشین، انڈین اور اریبئین پلیٹ شامل ہیں۔
جب زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس حرکت میں آتی ہیں، جس کے نتیجے میں زمین ہلتی ہے اور اسی کیفیت کو زلزلہ کہا جاتا ہے۔
زلزلے کی لہریں دائرے کی صورت میں چاروں اطراف پھیلتی ہیں، جبکہ زلزلوں اور آتش فشاں کے واقعات زیادہ تر ان علاقوں میں رونما ہوتے ہیں جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک بار شدید زلزلہ آ چکا ہو، وہاں مستقبل میں دوبارہ بڑے زلزلے آنے کا امکان بھی موجود رہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






