واشنگٹن: امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے دو ہفتے میں ایران کے خلاف جاری آپریشن کی کانگریس سے منظوری لینی ہوگی، منظوری نہ لینے کی صورت میں 29 اپریل تک ایران کے خلاف آپریشن بند کرنا ہوگا۔ 1973 کے امریکی قانون کے تحت کانگریس سے منظوری نہ لینے پر 60 دنوں کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔دوسری طرف وائٹ ہاس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں، کانگریس اراکین کمانڈر انچیف کے اختیارات پر قبضہ کر کے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔وائٹ ہاس عہدیدار کے مطابق اس اقدام سے بیرون ملک امریکی افواج کمزور ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






