پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ایک قیمت برقرار نہیں رکھ پا رہی ہے۔ ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 16 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ پنجاب کے ساتھ اسلام آباد اور دیگر جگہوں پر بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور میں بھی 22 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، ان کے پاس کوئی حل نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






