راولپنڈی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کیلئے جس نے بھی کردار ادا کیا ہم اسیسراہتے ہیں،وزیراعظم، فیلڈ مارشل،چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں، جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں،بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوں گے۔داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ میرے پاس پارٹی چیئرمین شپ بانی کی امانت ہے وہ جب کہیں گے چھوڑ دوں گا،میرے خلاف پھیلائی گئی سب باتیں افواہیں ہیں،اپنے مقف سے پیچھینہیں ہٹوں گا،امید ہے حکومت کیساتھ ایک ڈیڑھ ماہ تک بات چیت کو کوئی سلسلہ چل پڑیگا،بات چیت کا اختیار اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، امید ہے کوئی نہ کوئی پیشرفت ہو جائے گی ، فی الوقت ہمارے کسی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






