وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو خوشخبری سنا دی

پشاور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں میں میرٹ اور اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا ایک اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہا ئوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو آپس میں مو￿†ر انداز میں ملانے کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کی اسکیم آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے تجویز کی جائے تاکہ ان علاقوں میں آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے اور ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی موٹر ویز اور ایکسپریس ویز کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے بھر میں مربوط روڈ نیٹ ورک کے قیام کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر انفراسٹرکچر ہی معاشی ترقی کی بنیاد ہے اور جدید سڑکوں کا جال بچھا کر عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے نئی تعمیر شدہ سڑکوں پر لائن مارکنگ اور کیٹ آئیز کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ روڈ سیفٹی کے تقاضوں کو مو￿†ر انداز میں پورا کیا جا سکے۔ مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترقیاتی اسکیموں میں کسی بھی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ وزیر اعلی نے یہ بھی واضح کیا کہ عوامی منصوبوں میں میرٹ اور اعلی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کو محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے مجموعی ترقیاتی پورٹ فولیو، جاری منصوبوں پر پیشرفت، فنڈز کے اجرا اور اخراجات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے زیر انتظام اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close