میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلیے میرٹ میں نرمی کر دی گئی

اسلام آباد ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز میں بھاری فیسوں کیباعث داخلوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی اوردرجنوں نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے خالی سیٹوں کوپرکرنے کے لیے میرٹ میں نرمی کر دی ہے۔لاہور سمیت ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی کمی کے باعث متعدد نشستیں خالی رہ گئیں۔ جس پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نیاہم فیصلہ کرتے ہوئے داخلہ پالیسی میں نرمی کر دی۔ نئے فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس کا میرٹ 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد جبکہ بی ڈی ایس کا میرٹ 50 فیصد سیکم کرکے 47 فیصد تک لانے کی اجازت دی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق میرٹ میں یہ کمی صرف خالی نشستوں پر لاگو ہوگی اور یہ ایک وقتی اقدام ہے، اسے مستقل پالیسی نہیں بنایا جائے گا۔نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو فیسوں میں کمی پر غور کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ تمام داخلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کرنے اور داخلہ عمل کی سخت نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close